اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketانڈیا شاہین آفریدی سے ڈر گیا بولنگ نہ کرنے کی درخواست

انڈیا شاہین آفریدی سے ڈر گیا بولنگ نہ کرنے کی درخواست

لاہور (امداد علی سومرو سے ) انڈین کرکٹ شائقین نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو انڈین بلے بازوں سے دوستی کا مشورہ دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے موجود پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے نیویارک میں انڈیا کے شہریوں سے ٹاکرا ہو گیا ۔
شاہین آفریدی ایک جگہ پرسکون بیٹھے تھے جہاں ایک انڈین خاندان نے ان کو گھیر لیا ۔
انڈین خاندان پاکستانی فاسٹ بولر کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو گیا اور موقعہ غنیمت جانتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ ویڈیوز بنوائیں اور تصاویر کھینچیں اور خوش گپیاں لگائیں ۔
ایک سکھ شہری نے شاہین آفریدی کو کہا کہ انہیں یہاں دیکھ کر سرپرائز ملا، ساتھ ہی انڈین شہری نے ہنستے ہوئے شاہین آفریدی سے کہا کہ آپ نے انڈیا کے خلاف بولنگ نہیں کرنی ، جس پر سب نے خوب قہقہ لگایا ۔ لگے ہاتھوں ایک شہری نے شاہین آفریدی کو یہ بھی مشورہ دے ڈالا کہ آپ ویراٹ اور روہت سے دوستی کر لو .جس پر شاہین آفریدی کھل کھلا کر ہنس پڑے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی آئی مینز ورلڈ کپ کا پہلا ٹاکرا کل ہونے جا رہا ہے ۔ پاکستان اب تک ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف ایک میچ کھیلا ہے جس میں نئی نویلی اور پارٹ ٹائم امریکی ٹیم نے پاکستانی ٹیم درگت بنائی اور سپر اوور میں 18 رنز لے کر پاکستان کو بدترین شکست سے دوچار کیا

 

https://x.com/nibraz88cricket/status/1799375484293447952?t=XGJQGuc0rTht1Z_yNr_S-Q&s=19

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات