Site icon Events and Happenings

پاک بھارت میچ ۔۔۔ بارش رنگ میں بھنگ ڈالے گی !!

کراچی ( فضیلہ خان سے) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا اتوار کے روز یعنی کل نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

موسمیاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے میچ میں جو کل نیویارک میں ہوگا جس میں بہت زیادہ بارش ہونے کاُامکان ہے

ایکیوٹ ویدر رپورٹ کے مطابق اس میچ میں 51 فیصد بارش ہونے کا امکان ہے، بارش میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے ، جبکہ رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انڈیا کا میچ ڈے ٹائم میں رکھا گیا ہے اس لیے چانس ہے کہ بارش ہونے کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جاسکتا ہے اس لیے اگر بارش ہوتی بھی ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ شائقین کرکٹ کو پورا میچ کاُ دیکھنے کو مل سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکہ کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹی تھی
انڈیا اور پاکستان کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 730 بجے شروع ہوگا۔

Exit mobile version