کراچی ( فضیلہ خان سے) پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیویارک میں موجود ہے جہاں پاکستان ٹیم اپنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کےُخلاف کھیلے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا ہے وہاں ٹیم کے قیام کے بعد ٹیم ہوٹل کے کمرے کے کرائے میں 200 ڈالر کا اضافہ کردیا گیا ۔
جبکہ پاکستان اور بھارت کے ٹکٹ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے نیویارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر تھی لیکن اب پاک بھارت میچ کی ٹکٹ اب 20 ہزار ڈالر میں فروخت کی جارہی ہے جو تقریبا 56 لاکھ ہے اور اگر عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی بات کریں تو 2 ہزار 750 ڈالر یعنی پاکستانی پونے 8 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے