Site icon Events and Happenings

اعظم خان کو سزا ۔۔۔ دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا

نیویارک (ای ایچ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے پاکستانی بلے باز اعظم خان کو دیوار سے لگا دیا گیا ۔ اعظم خان امریکا کے خلاف پاکستان کے پہلے میچ میں زیرو پر آؤٹ ہو گئے تھے جب ایل بی ڈبلیو ہونے کے بعد پویلین کی راہ ناپتے ہوئے جا رہے تھے تو کچھ شائقین نے ان پر جملے کسے جس پر اعظم خاں نے ان پر غصہ کیا اور ان کی طرف لپکے بھی تھے۔ جس کے بعد سے اعظم خان مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ ان پر جسمانی ساخت کی وجہ بھی سے ہمیشہ تنقید ہوتی رہی ہے مگر امریکا کے خلاف میچ کے بعد تو تنقید میں غصہ اور ناقابل یقین حد تک ردعمل کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی میز بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی ہائی وولٹیج مقابلہ ہونے جا رہا ہے جس کیلئے اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے کی خبریں ہیں ۔ مگر ایک خبر کل بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق اعظم خان کو پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے ہونے والی بیٹنگ پریکٹس سے دور رکھا گیا ۔ پریکٹس کے دوران مڈل آرڈر بیٹر کو بیٹنگ پریکٹس کے بجائے بال تھرور کے طور پر استعمال کیا گیا ۔ سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ کے مطابق اعظم خان قومی ٹیم کی بیٹنگ پریکٹس کے دوران دیوار کے ساتھ لگ کر کھڑے رہے ۔ قادر خواجہ نے پریکٹس کے متعلق ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ لکھتے ہیں کہ "پاکستان بمقابلہ بھارت بڑا ٹاکرا سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان بیٹنگ کی پریکٹس چھوڑ کر بال تھرور بنے رہے،اعظم خان کو بھارت کے خلاف میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا. اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا جائے گا. اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران دیوار کے ساتھ لگ کر کھڑے رہے،اعظم خان کو بیٹنگ کی پریکٹس نہیں کرنے دی گئی, اعظم خان مخلتف بیٹرز کا بال تھرو کرتے رہے”

Exit mobile version