Site icon Events and Happenings

کپتان بابر اعظم اور سارے بیٹر فارغ کرو ، شائقین کرکٹ کا مطالبہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر شائقین کرکٹ نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان نے جب جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا تو شائقین غصے سے لال پیلے ہوگئے۔ شائقین نے شکست کا زمہ دار کپتان بابر اعظم بیٹنگ لائن اور خاص طور پر محمد رضوان اور عثمان کو قرار دیا ہے ۔ کئی شائقین نے گالیوں سے بھرے نازیبا رد عمل کا بھی اظہار کیا ۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شکست کی ذمے دار بیٹنگ لائن ہے بولرز نے اپنا کام پورا کیا اور بھارت کو بڑا سکور کرنے نہیں دیا ۔ حالانکہ بھارت کے بلے بازی کے وقت موسمی حالات ان کے خلاف تھے ، پچ نم تھی اور بلے بازوں کے حق میں نہیں تھی ۔ جبکہ پاکستان کی بیٹنگ کے وقت موسم بہتر ہو گیا تھا پچ سے نمی ختم ہوگئی تھی اور موسم بلے بازی کیلئے سازگار ہو چکا تھا ۔ شائقین کرکٹ نے کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کو بھی مایوس کن قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہونے کا فرض ادا کرنے کے بجائے اپنی یاری دوستی نبھا رہے ہیں ، اور ابھی بھی شاداب کو کھلا رہے ہیں۔ شائقین نے امریکا کے بعد انڈیا کے ہاتھوں جیتے ہوئے میچ میں شکست کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ پوری بیٹنگ لائین کو تبدیل کیا جائے اور بابر اعظم کو بھی کپتانی چھوڑ دینی چاہئے کیوں کہ بطور کپتان ان کی کوئی کارکردگی نظر ہی نہیں آ رہی۔ 120رنز کا آسان ہدف پورا نہ کرنے کا زمہ دار محمد رضوان کو قرار دیتے ہوئے شائقین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے سکور کرنے کے بجائے گیندیں روک کر دیگر کھلاڑیوں پر پر دباؤ بڑھایا، یہی کردار عثمان کا بھی رہا ۔ ایسا لکھ رہا تھا جیسے قومی ٹیم کے بلے باز ٹیسٹ میچ کھیلنے آئے ہیں۔ کوئی ایک بھی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی جیسا کھیل نہ کھیل سکا ۔

Exit mobile version