Site icon Events and Happenings

وسیم اکرم پاکستان ٹیم پر برہم، پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود ہی بہت ہے

کراچی ( فضیلہ خان سے ) پاکستان ٹیم کو انڈیا سے شکست کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ٹیم پر برس پڑے کہتے ہے کہ پاکستان ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے یہ خود ہی بہت ہے۔

سابق کپتان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب انکے منہ میں چوسنی ڈالیں گے؟ ان کو بتائیں گے کہ سچوئشن ایوئرنس کیا ہے ، بابر بتائے گا کوچ بتائے گا، یہ پچھلے 8 ، 10 سال سے کھیلتے آرہے ہے یہ پلیرز اور انہیں اب ہمُبتائے گے۔

وسیم اکرم نے محمد رضوان کی انڈیا کے خلاف اچھی بیٹنگ نہ کرنے پرُتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب رضوان کو میں بتاؤں گا کہ مین بولر آیا ہے ایک اوور کے لیے وکٹ لینے آیا ہے تم سنگل کر لو ، ہماری ٹیم نے 10 اوور کے بعد ایک چوکا نہیں مارا کوشسش ہی نہیں کی، 120 رنز کا ہدف بھی پورا نہیں کیا ، پاکستان ہونے کے ناطے اب شرمندگی ہونا شروع ہوگی ہے ، بطور پاکستانی میں ہمشہ کی طرح اپنی ٹیم کو بیک کرنا چاہتا ہے لیکن اب حد ہوگئی ہے۔

Exit mobile version