Site icon Events and Happenings

تیسرے میچ میں افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

کراچی ( فضیلہ خان سے ) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔

ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس نہ دینے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد آج کینیڈا کے تیسرے میچ میں ٹیم سے باہر ہوسکتے ہے تاحال مینجمنٹ کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن پچھلے دونوں میچوں میں اچھی پرفارمنس نہ دینے پر افتخار کو آج کے میچ میں موقع نہ دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

افتخار احمد کی ورلڈکپ کے دونوں میچوں کی پرفارمنس پہ نظر ڈالی جائے تو امریکہ کے خلاف 18 رنز اور انڈیا کے خلاف صرف 5 رنز بنائے تھے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افتخار کی جگہ پلینئنگ الیون میں صائم ایوب کو شامل کیے جاسکتے ہیں۔

Exit mobile version