لاہور ( ایونٹس اینڈ ہیپننگز ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سنٹرل کنٹریکٹ سے انکار کر دیا ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن سنٹرل کنٹریکٹ 2024-25 کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے رہیں گے
کین ولیمسن 350 سے زائد انٹر نیشنل میچز کھیل چکے ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کی مدت کو بڑھانے کے لیے فیصلہ کیا ہے اس لیے اب وائٹ بال کی کپتانی سے الگ ہو گئے ہیں
نیوزی لینڈ کرکٹ جن کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کرتا ہے انہیں نیوزی لینڈ ٹیم اور ڈومیسٹک ڈریم 11 سپر سمیش کے لئے دستیاب رہنا پڑتا ہے
کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں عدم دلچسپی کی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا مستقبل میں پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس حوالے سے دیکھیں گے
نیوزی لینڈ کرکٹ آئندہ ماہ سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرے گا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر ہو گئی تھی
کپتانی اور سنٹرل کنٹریکٹ سے انکار
