Site icon Events and Happenings

بابراعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر غور شروع

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سرجری کا عمل شروع ہوگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ اب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں جس کے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے خلاف نئےکھلاڑیوں کو موقع دینے کی بات کی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ میں شاہنواز دھانی، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور نسیم شاہ کی موجودگی میں حارث رؤف کے نام پر غور نہیں کیا جائیگا جبکہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز میں آرام دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہوم سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ جانے کی خواہشمند ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جن کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔

Exit mobile version