ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی آج لاہور پہنچ گئے ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، عثمان خان اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔
کپتان بابراعظم کچھ روز امریکہ میں ہی قیام کریں گے جبکہ محمد عامر امریکہ سے ہی برطانیہ روانہ ہوں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے مرحلے کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ قومی ٹیم روایتی حریف بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی تھی۔