انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ایک برطانوی اخبار کو دئے جانے والے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خوفناک بیماری میں مبتلا رہے ہیں اور اب علاج کرانے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ زہنی دباو کی وجہ سے جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہوئے ۔ جوڑوں میں شدید درد تھا ان کے لیے کار میں بیٹھنا اور نکلنا مشکل ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہ باہر نہیں جاتے تھے کیونکہ انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا
مائیکل وان نے بتایا کہ کہ میلبرن میں آسٹریلیا کے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کی تکلیف کی علامات شدید ہو گئی تھیں اور انہیں میلبرن کے اسپتال میں لیجایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ واپسی پر اسکین کرایا جس میں اسٹریس ہارمونز کا پتہ چلا ۔ میں مائیکرو فون اٹھانے کے قابل نہیں رہا تھا میں تسمے نہیں باندھ سکتا تھا نہ شرٹ کے بٹن بند کر سکتا تھا میں نے علاج کرایا اور اب بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کا بڑا انکشاف
