آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان میچل مارش کو بولنگ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے ، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں آل راونڈر میچل مارش کو بولنگ کرانے کی اجازت نہیں تھی وہ صرف بیٹنگ کر سکتے تھے لیکن اب میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے
میچل مارش آئی پی ایل کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو ئے تھے اور وہ لیگ سے باہر ہو کر وطن واپس چلے گئے تھے جہاں ان کا مکمل ری ہیب کیا گیا ۔ فٹنس کی بحالی میں وقت لگا لیکن وہ فٹ ہو کر اسکواڈ میں شامل ہو ئے اور اب وہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں
میچل مارش سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ بھی کر سکیں گے ۔ آسٹریلیا کا سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ 21 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ہے اس کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان اور انڈیاکے خلاف میچز کھیلنا ہیں
کپتان میچل مارش کا …