آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج انڈیا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بارباڈوس میں میچ کھیلا جا رہا ہے
اس میچ کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ افغانستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغانستان ٹیم انڈیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے
بارباڈوس میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی پیش گوئی سے میچ متاثر ہو سکتا ہے
انڈیا کی ٹیم اسپنرز پر انحصار کر سکتی ہے کلدیپ یادیو کو کھلائے جانے کا امکان ہے
اس میچ کے لیے ویراٹ کوہلی کو سابق کرکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ انہیں اوپنر کی بجائے ون ڈاون آنا چاہئے