پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketبھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا

انڈین کرکٹ ٹیم کے سیزن کا آغاز ستمبر 2024 سے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگا جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز کھیلے گی۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے شروع ہوگا اور یہ ٹیسٹ میچ کانپور میں کھیلا جائے گا دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد 6 , 9 اور 12 اکتوبر کو تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے دھرم شالہ دہلی اور حیدرآباد ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کریں گے
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم انڈیا کا دورہ کرے گی اور اس دورے میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم انڈیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا اور یہ ٹیسٹ میچ بنگلور میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا جو کہ پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور اخری ٹیسٹ میچ پانچ نومبر سے ممبئی میں شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی سیریز کے اختتام پر وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی اور اس دورے میں انگلینڈ اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز اور تین ونڈے میچز کھیلے جائیں گے ٹی ٹونٹی میچز 22، 25، 28 ، 31 جنوری اور دو فروری کو چنائے کولکتہ راجکوٹ پونے اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔
3 ون ڈے میچز کی سیریز نا گپور کٹک اور احمد اباد میں کھیلی جائے گی جبکہ میچز 6 , 9 اور 12 فروری کو ہوں گے یہ تین ممالک کی ٹیمیں ائندہ سیزن جو کہ انڈیا کا ستمبر میں شروع ہوگا سیریز کھیلیں گی ٹیموں میں بنگلہ دیش نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات