آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے یہ رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں جس پر وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے ۔
بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ۔نجم الحسن شنتو نے 41 اور توحید ردوئے نے 40 رنز بنائے ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
آسٹریلیا نے جواب میں 11.2 اوورز میں 100 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی ۔ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا نے 28 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ڈیوڈ وارنر 53 اور گلین میکسویل 14 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ ٹریوس ہیڈ نے 31 اور کپتان میچل مارش نے 1 رن بنایا ۔