Site icon Events and Happenings

افغانستان کی تاریخی کامیابی ، آسٹریلیا کو شکست

ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی
افغانستان نے سپر ایٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی جو اس کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اس کے حق میں نہ گیا اور بعد میں بیٹنگ میں اسے مشکل پیش آئی اور اہم میچ ہار کر سیمی فائنل کے لئے اگر مگر کی پوزیشن میں پھنس گئی
افغانستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے رحمان اللہ گرباز نے 60 اور ابراہیم زدران نے 51 رنز بنائے پیٹ کمنز نے دوسری ہیٹ ٹرک کی انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 19.2 اووورز میں 127 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی گلین میکسویل نے 59 رنز کی اننگز کھیلی گلبدین نائب نے چار جبکہ نوین الحق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
گلبدین نائب پلئیر آف دی میچ قرار پائے

Exit mobile version