آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا اہم میچ افغانستان سے ہار گئی لیکن آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی نئی تاریخ بنا ڈالی
پیٹ کمنز نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی انہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں
فاسٹ بولرپیٹ کمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لگاتار دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئےہیں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی وہ مسلسل دو انٹرنیشنل میچز میں دو ہیٹ ٹرک کرنے والےدوسرے بولربنے ہیں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1999 میں سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں دو ہیٹ ٹرک بنائی تھیں