Site icon Events and Happenings

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : ساوتھ افریقہ سیمی فائنل میں

انگلینڈ کے بعد ساوتھ افریقہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔ ساوتھ افریقہ نے سپر ایٹ مرحلے میں میزبان ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دی

میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس میتھڈ پر ہوا ۔بارش سے متاثرہ میچ میں ساوتھ افریقہ نے 123 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیا 5 گیندیں قبل ہی میچ کا فیصلہ ہو گیا ۔

ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ۔ روسٹن چیز نے 42 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی ، کائل مئیرز نے 35 رنز بنائے ۔ تبریز شمسی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

ساوتھ افریقہ کی اننگز میں بارش نے کھیل کو متاثر کیا ۔ ساوتھ افریقہ نے 2 وکٹوں پر 15 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا
، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ساوتھ افریقہ کو جیت کےلیے 17 اوورزمیں 123رنزکا ہدف دیا گیا ، جوساوتھ افریقہ نے پانچ گیندیں قبل سات وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ساوتھ افریقہ کی جانب سے ٹریسٹن سٹبس نے 29 اینریخ کلاسن نے 22 اور مارکو جینسن نے 22 رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔ روسٹن چیز نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تبریز شمسی پلئیر آف دی میچ قرار پائے

Exit mobile version