(ایونٹس اینڈ ہیپننگز ڈیسک)
پری سیزن فیلڈنگ اور فٹنس کیمپ کل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شروع ہوگا۔کیمپ میں شریک 24 کرکٹرز میں8 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
اس کیمپ کے بعد پاکستان شاہینز کا کیمپ ہوگا جو آسٹریلیا جائے گی۔
اس کیمپ کے بعد پاکستان شاہینز کا کیمپ ہوگا جو آسٹریلیا جائے گی۔
کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ اس کیمپ سے کرکٹرز کو اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
مہران ممتاز نے کہا کہ اس کیمپ سے نوجوان کرکٹرز کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کاموقع ملے گا۔
اس سیزن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مجموعی طور پر 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں جن میں بنگلہ دیش انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز شامل ہیں۔