افغانستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ افغانستان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے ۔
افغانستان کی جیت کے بعد آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیمی فائنل سے باہر ہو گئیں اس گروپ سے انڈیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی تھی جبکہ بنگلہ دیش ، آسٹریلیا اور افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تھے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف 12٫1 اوورز میں حاصل کرتی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جاتی کیونکہ اس کا رن ریٹ دوسری دونوں ٹیموں سے بہتر ہوجانا تھا اور اگر ویسے بنگلہ دیش کی ٹیم جیت جاتی تو وہ خود تو باہر ہو جاتی لیکن آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں بہتر رن ریٹ کے باعث پہنچ جاتی جبکہ افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جیت درکار تھی ۔ اس طرح ایک سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ ساوتھ افریقہ سے ہو گا دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور انڈیا کا مقابلہ ہو گا
میچ بارش سے متاثر ہوا اور اس کا فیصلہ ڈی ایل ایس میتھڈ پر ہوا افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقسان پر 115 رنز بنائے ۔ جواب میں بنگلہ دیش کی 17٫1 اوورز میں 105 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
افغانستان ساوتھ افریقہ سے سیمی فائنل میں مقابلہ 27 جون کو ہو گا
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : افغانستان سیمی فائنل

