آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے سفر کا اختتام کیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے تک پہنچ سکی جہاں اسے دو میچز میں شکست ہوئی ۔
آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ہی بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کا بھی ٹی تونٹی انٹر نیشنل کیرئیر اختتام پزیر ہو گیا ہے
ڈیوڈ وارنر پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں انہوں نے جنوری میں سڈنی میں پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز اپنے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کیرئیر کی آخری اننگز انڈیا کے خلاف کھیلی وہ 6 رنز بنا سکے ، انہیں جسپریت بمرا نے آوٹ کیا
ڈیوڈ وارنر کا ورلڈ کپ 2023 کا فائنل اخری ون ڈے میچ تھا
37 سالہ ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ 161 ون ڈے اور 110 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی
ممکنہ طور پر جوش ہیزل ووڈ ۔ میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے
ڈیوڈ وارنر الوداع
