پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان دنوں سرجری کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔ قومی ٹیم کی سرجری سے قبل ویمن کرکٹ ٹیم میں سرجری کا عمل شروع کیا گیا ہے
ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جب انگلینڈ گئی تو وہاں بھی وائٹ بال کے دونوں فارمیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
اب پاکستان ویمن ٹیم کا اگلا ہدف ویمن ایشیا کپ 2024 ہے جو 19 جولائی سے سری لنکا کے شہر دمبولا میں شروع ہو رہا ہے اور پاکستان ویمن ٹیم نے پہلا میچ افتتاحی روز روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا ہے اس ایونٹ کے لے ٹیم منجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کو پاکستان ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ بنایا گیا ہے سابق فاسٹ بولر جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے
حنا منور جو پہلے چیف سیکورٹی آفیسر تھیں وہ اب منیجر کے فرائض انجام دیں گی ۔۔ حنیف ملک فیلڈنگ کوچ ہی رہیں گے ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ ہوں گے ۔ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
دورہ انگلینڈ تک محتشم رشید عبوری ہیڈ کوچ اور ناہیدہ خان منیجر تھیں
سلیم جعفر بولنگ کوچ ، توفیق عمر بیٹنگ کوچ اور زبیر احمد انالسٹ تھے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچز تبدیل
