اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 28 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اے سی سی ویمن ایشیا کپ سری لنکا کے شہر دمبولا میں 19 جولائی سے کھیلا جائے گا ایونٹ کا فائنل 28 جولائی کو ہوگا پاکستان ویمن ٹیم پہلا میچ 19 جولائی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی
ویمن ٹیم کا 4 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں شروع ہو چکا ہے ، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا کیمپ کے دوران ممکنہ کھلاڑی دو ٹی ٹونٹی پریکتس میچز کھیلیں گی
ویمن ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
پاکستان ٹیم نیپال کے خلاف 21 اور یو اے ای کے خلاف 23 جولائی کو میچ کھیلے گی
کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، انوشے ناصر، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ ، دعا ماجد، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ، حمنہ بلال، ارم جاوید، ماہم منظور، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، قرۃ العین، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ُیسری عامر، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں ۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان
