آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بڑی تیزی سے فرق آ رہا ہے ۔ کوئی اوپر جا رہا ہے تو کسی کی رینکنگ نیچے جا رہی ہے ۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ مسلسل نیچے جا رہی ہے اور یہ ظاہری سی بات ہے کہ ایسا ہونا ہی تھا
آئی سی سی کی ہفتہ وار نئی ٹی ٹونٹی پلئیرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے
بھارت کے سوریا کمار یادیو جو سات ماہ سے مسلسل نمبر ون بیٹر چلے آرہے تھے ان سے پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ٹریوس ہیڈ نے چھین لی ہے ٹریوس ہیڈ اب ٹی تونٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں
سوریا کمار یادیو اب دوسرے نمبر آ گئے ہیں
انگلینڈ کے فل سالٹ ، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ فائیو بیٹرز میں شامل ہیں ۔تینوں کی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی ہو ئی ہے ۔
بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔۔ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک بار پھر نمبر ون آل راونڈر بن گئے ہیں
آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس تین درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں