سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی ناقص ترین رہی ۔۔ پاکستان ٹیم کی طرح سری لنکا ٹیم بھی پہلے مرحلے سے باہر ہو گئی اور وہ سپر ایٹ مرحلے میں داخل نہ ہو سکی
سری لنکا کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کل سابق کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے کنسلٹنٹ کوچ کے عہدے سے استعفی دیا تھا اور اب آج ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ مستعفی ہو گئے ہیں انہوں نے استعفی کی وجہ نجی مصروفیات بتائی ہے
سری لنکا کرکٹ نے کرس سلور ووڈ کے استعفی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے
گروپ مرحلے میں ساوتھ افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے مات دی ۔ بنگلہ دیش نے بھی سری لنکا کو ہرایا جبکہ نیپال کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا تھا نیدر لینڈز کے خلاف 83 رنز سے کامیابی حاصل کی
سری لنکا کرکٹ میں استعفوں کی ہوا چل پڑی
