بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اگست میں دورہ پاکستان شیڈولڈ ہے ۔۔ دورے میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے ۔۔ یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے
ابتدائی شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 20 اگست کو پاکستان پہنچ رہی ہے اور امکان ہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا ۔
لاہور میں اپ گریڈیشن کا کام ان دنوں عروج پر ہو گا اس لیے لاہور میں ٹیسٹ میچ نہیں رکھا گیا جبکہ کراچی اور راولپنڈی کے وینیوز ہوں گے ۔
رواں برس پاکستان نے انگلینڈ یکی بھی میزبانی ہے پاکستان انگلینڈ سیریز اکتوبر مییں کھیلی جائے گی
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کہاں کھیلے گی ؟
