Site icon Events and Happenings

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : ناقابل شکست ٹیمیں فائنل کھیلیں گی

Indian Cricket Team

Indian Cricket Team

گیانا میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئین انگینڈ کو 68 رنز سے شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ افغانستان کے خلاف پہلا سیمی فائنل جیتنے والی ساوتھ افریقہ ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔۔ انڈیا ساوتھ افریقہ کی طرح اس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اس طرح پہلی مرتبہ فائنل میں دو ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا فائنل کل باربا ڈوس میں کھیلا جائے گا
انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ، بارش کی وجہ سے ایک تو میچ تاخیر سے شروع ہوا اور دوسرا میچ کے دوران بھی بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا ۔۔ انڈیا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 171 رنز بنائے ۔۔ روہت شرما نے 57 اور سوریا کمار یادیو نے 47 رنز بنائے ۔۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 16٫4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
بھارت کے اکثر پٹیل اوت کلدیپ یادیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، اکثر پٹیل پلئیر آف دی میچ قرار پائے

Exit mobile version