اتوار, مئی 25, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketبھارتی ٹیم سمندری طوفان کی وجہ سے ویسٹ انڈیز میں پھنس...

بھارتی ٹیم سمندری طوفان کی وجہ سے ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی

کٹگری 4 کا سمندری طوفان بارباڈوس کے ساحلوں سے آج ٹکرا رہا ہے ۔ اور بتایا گیا ہے کہ اس کی شدت پانچ گھنٹے برقرار رہ سکتی ہے
بارباڈوس وہی جگہ ہے جہاں ہفتے کو انڈیا نے ساوتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کی
اتوار کو روانگی اس لیے نہیں تھی کہ یہ فائنل کا ریزرو ڈے تھا لیکن اب سمندری طوفان کی وجہ سے ائیر پورٹ بند کر دیا گیا ہے
بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندرہی موجود ہے ۔ اب صورتحال واضح نہیں ہے کہ آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہو گا اگلے 24 گھنٹوں میں کوئی فیصلہ ممکن ہے لیکن اس کا انحصار سمندری طوفان کی شدت پر ہے
بھارتی کرکٹ بورڈ چارٹرڈ فلائٹ سے بھی بھارتی ٹیم کو ملک پہنچانے کا پلان کر رہا ہے لیکن اس وقت کی صورتحال کے مطابق بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنسی ہوئی ہے
پاکستان کے 6 صحافی جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود تھے وہ بھی سمندر طوفان کے پیش نظر پھنسے ہوئے ہیں

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات