آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے پاکستان ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی تھی جس کے بعد اس بحث کا آغاز ہو گیا تھا کہ پاکستان ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائینگ راونڈ کھیلے گی یا نہیں ۔۔۔
اب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان ٹیم بھی اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں میں شامل ہے
آئی سی سی نے 12 کوالیفائیڈ ٹیموں کی فہرست جاری کر دی ہے
کوالیفائیڈ ٹیموں کے لیے کٹ آف ڈیٹ 30 جون 2024 تھی اورپاکستان ٹیم کی رینکنگ 7 نمبر کی ہے اس لیے پاکستان ٹیم نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی ورلڈ کپ 2024 کی طرح 20 ٹیمیں ہوں گے چار گروپس بنائے جائیں گے
یہ ورلڈ کپ بھی اس سال ہونے والے میگا ایونٹ کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی
12 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے اور رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کر چکی ہیں
بھارت اور سری لنکا ایونٹ کے میزبان کے طور پر بھی شامل ہیں افغانستان ، آسٹریلیا ، ساوتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، امریکا ، آئر لینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی براہ راسٹ کوالیفائی کر گئی ہیں
باقی 8 ٹیمیں گزشتہ ورلڈ کپ کی طرح ریجنل کوالیفائر سے پہنچیں گی