آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی ہے
ٹی ٹونٹی بیٹرز میں زیادہ تبدیلیاں سامنے نہیں آئیں خاص طور پر ٹاپ فائیو بیٹرز وہی ہیں جو گزشتہ ہفتے تھے انہوں نے اپنی رینکنگ کو برقرار رکھا ہے ان میں بالترتیب آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ، انڈیا کے سوریا کمار یادیو ، انگلینڈ کے فل سالٹ اور پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں
بالروں میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے ، ساوتھ افریقہ کے اینریخ نورکیا 7 درجے ترقی پانے کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں
بھارت کے کلدیپ یادیو کی تین جبکہ جسپریت بمرا کی 12 درجے ترقی ہوئی ہے بالترتیب 9 ویں اور 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں
ہاردیک پانڈیا نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انہوں نے آل راونڈ پرفارمنس دکھائی انہوں نے دو درجے ترقی پائی ہے وہ نمبر ون آل راونڈر بن گئے ہیں ۔ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس کا تیسرا نمبر ہے
ہاردیک پانڈیا نمبر ون آل راونڈر بن گئے
