Site icon Events and Happenings

بابر اعظم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کون کریگا؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم میں کون کھلاڑی ہدایات پر عمل کر رہا تھا کون نہیں سب پتہ لگ جائے گا

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شان مسعود کے ساتھ بھی بات ہوئی کہ کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان کے بارے میں بہت لوگوں کی مثبت رپورٹ ملی ہے۔

Exit mobile version