پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی اور ایونٹ سے باہر ہو کر وطن واپس آ گئی وائٹ بال کوچز گیری کرسٹن ساوتھ افریقہ اور اظہر محمود انگلینڈ چلے گئے تھے مشاورت کے لئے چئیرمین محسن نقوی نے انہیں پاکستان طلب کیا ہے وہ پیر کو لاہور پہنچیں گے گیری کرسٹن پہلے ہی اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں جس میں انہوں نے تفصیل سے شکست کی وجوہات بیان کی ہیں
بابر اعظم کی کپتانی اور مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سے گیری کرسٹن سے چئیرمین محسن نقوی کی مشاورت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے چئیرمین محسن سابق نامور کرکٹرز سے بھی ملاقات اور مشاورت کریں گے ڈومیسٹک کرکٹ کی تجاویز کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کی چئیرمین محسن نقوی سے پیر کو ملاقات شیڈولڈ ہے
قومی ٹیم کے کوچز کو وطن واپس بلا لیا گیا
