چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 72 واں اجلاس ہوا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس25۔ 2024 کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری دے دی گئی ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے کئے پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12 گراونڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا
پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کے لئے فنڈز بھی پی سی بی دے گا اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 7 کروڑ روپے سے بڑھا کر 24 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم ۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کے لئے سہولتیں بہتر ہوں گی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے۔ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا