پاکستان کرکٹ بورڈ شاہین آفریدی کے رویے سے ناخوش ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے حالیہ ٹورز کے دوران کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف سے برا برتاؤ کیا دورہ انگلینڈ کے دوران شاہین آفریدی اور کوچ محمد یوسف کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی ساتھی کھلاڑیوں کو کپتان ، کوچز اور مینجمنٹ کی احکامات نہ ماننے کا بھی کہتے رہے حالیہ دوروں میں ڈسپلن کی کئی خلاف ورزیاں ہوئیں کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہوتا رہا مینجرز نے شاہین آفریدی کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا چئیرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مینجرز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا