منگل, دسمبر 24, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketگلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا: قومی کرکٹرز این او سی کے منتظر

گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا: قومی کرکٹرز این او سی کے منتظر

گلو بل ٹی ٹونٹی کینیڈا کے آغاز میں چند روز باقی ہیں ۔لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلی جانی ہے اس کے لیے ایک تو لیگ کو آئی سی سی کی جانب سے این او سی نہیں ملا یعنی کوئی منظوری نہیں ملی ، کئی ایک معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے منظوری کا معاملہ روکا ہوا ہے دوسری جانب پاکستان کے کرکٹرز کی لیگ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ آل فارمیٹ کرکٹرز کے لیے پی سی بی نے ایک پالیسی بنائی ہے اور اسی پالسی کی وجہ سے نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا اب بابر اعظم محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے کیونکہ تینوں کرکٹرز آل فارمیٹ کرکٹرز ہیں پی سی بی آئندہ مصروف سیزن کی وجہ سے اپنے کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے اس لیے انہیں این او سی نہیں ملے گا

محمد آصف ، افتخار احمد ، محمد نواز اور محمدعامر کے بھی گلو بل ٹی ٹونٹی لیگ کے ساتھ معاہدے ہیں ان کرکٹرز کے این او سی کا فیصلہ اس وقت ہو گا جب گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا کو آئی سی سی سے منظوری ملے گی

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات