لاہور ( پی ایف ایف ) نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا آغاز کل سے ہوگا پہلے راﺅنڈ کے میچز 21 سے 26 جولائی تک کھیلے جائیں گے میچز لاہور، کراچی اسلام آباد اور کوئٹہ میں شیڈول ہیں فائنل راﺅنڈ یکم سے 10 اگست تک کھیلا جائے گا فائنل راﺅنڈ کے تمام میچز جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونگے