بدھ, دسمبر 25, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketپاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلہ دیش اے : خرم شہزاد کی تباہ کن...

پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلہ دیش اے : خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ

 

ڈارون ( پی سی بی) فاسٹ بولر خرم شہزاد کی چھ وکٹوں کی عمدہ بولنگ اور پھر عمیر بن یوسف کی سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ڈارون کے ڈی ایکس سی ایرینا میں چار روزہ میچ کے تیسرے دن پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز 3 وکٹوں پر226 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اس طرح بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے 428 رنز کا ہدف ملا ہے۔
کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش اے نے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش اے نے اپنی پہلی اننگز 203 رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ کے سبب وہ 63 رنز کا اضافہ کرکے 266 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
خرم شہزاد نے 72 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں ۔محمد علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں201 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو حسیب اللہ صفر اور کپتان صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد عمیر بن یوسف اور مبصرخان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 177 رنز کا اضافہ کیا۔
مبصر خان صرف پانچ رنز کی کمی سے اپنی چوتھی فرسٹ کلاس سنچری مکمل نہ کرسکے۔ ان کی 95 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
عمیربن یوسف نے100 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
عمیر بن یوسف کا یہ 50 واں فرسٹ کلاس میچ ہے جس میں انہوں نے 11 ویں سنچری اسکور
کی ہے۔
مختصر اسکور۔
پاکستان شاہینز پہلی اننگز۔467 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ ( محمد ہریرہ 218 ۔ کامران غلام 100 ناٹ آؤٹ ) اور دوسری اننگز226 رنز3 کھلاڑی ڈکلیئرڈ ( عمیربن یوسف 100 ناٹ آؤٹ ۔مبصرخان 95۔)
بنگلہ دیش اے پہلی اننگز۔ 266 ( شادمان اسلام 88 ۔ آئچ ملا 70 ۔خرم شہزاد 72 / 6 وکٹ ) اور دوسری اننگزبغیرکسی وکٹ کے 20 رنز

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات