Site icon Events and Happenings

سابق کپتان یونس خان کا بڑا انکشاف

لاہور( ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ایک بڑاانکشاف کیا ہے انہوں نے یہ انکشاف ایک پروگرام میں کیا ہے یونس خان کہتے ہیں کہ میں آنجہانی کوچ باب وولمر کے بہت قریب تھا میری ان سے روزانہ بات چیت ہوا کرتی تھی بدقسمتی سے جس روز ان کی ڈیتھ ہوئی اس رات ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکے تھے کیونکہ اس روز آئر لینڈ سے میچ ہارے تھےمیں زیرو پر آوٹ ہو گیا تھا میں بہت آپ سیٹ تھا میں اپنے کمرے میں چلا گیا اور کمرہ لاک کر لیا اگلے رو ناشتے پر باب وولمر مجھے نظر نہیں آئے اور بعد میں ہمیں ان کی ڈیتھ کا پتہ چلا انہوں نے کہا کہ ہم سب بہت پریشان رہے وہ اچھا وقت نہیں تھا باب وولمر کی ڈیتھ کے بعد ہم دوسری جگہ چلے گئے جہاں پولیس نے ہم سے بہت سوالات کیے یہ ایک ٹارچر تھا ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احساس ہے ہم بھی سفیر ہوتے ہیں ہمیں سمجھنا بھی چاہیے اتھارٹیز کو چاہیے تھا ہمارا خیال رکھتے اس وقت کرکٹ اتھارٹیز نے ہمارا خیال نہ رکھا تین دن ہم سے سوالات کیے جاتے رہے واضح رہے کہ 2007 کے ورلڈ کپ میں پہلے ہی راونڈ میں پاکستان ٹیم باہر ہو گئی تھی پاکستان کو آئر لینڈ سے شکست ہوئی شکست کے باب وولمر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے

Exit mobile version