لاہور( ) راہول ڈریوڈ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ان کا انڈین پریمپئیر لیگ میں کم بیک ہو سکتا ہے وہ آئندہ ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی کوچنگ کر سکتے ہیں رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راہول ڈریوڈ کی راجستھان رائلز کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور وہ متوقع ہیڈ کوچ ہیں راہول ڈریوڈ کا راجستھان رائلز کے ساتھ تعلق پرانا ہے وہ کپتان رہ چکے ہیں اور اس کے بعد وہ مینٹور بنے راہول ڈریوڈ 2015 سے جون 2024 تک بھارتی بورڈ کے ساتھ منسلک رہے وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور کے ہیڈ رہے پھر اندر 19 ٹیم کو سنبھالا اور پھر انڈیا ٹیم کے کوچ بنے اور تین سالہ معاہدہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ بن گئے
راہول ڈریوڈ اب کہاں کوچنگ کریں گے ؟

