منگل, دسمبر 24, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketچیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کرکٹرز مخالفت کرنے لگے

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کرکٹرز مخالفت کرنے لگے

لاہور) چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن انڈیا سے یہ ہضم نہیں ہو رہا ہے ۔۔ پہلے بھارتی میڈیا غلط بیانی سے کام لیتے ہو ئے روڑے اٹکانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کی مخالفت کر رہا ہے اور اب بھارتی کرکٹرز بھی سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کی مخالفت کرنا شروع کر دی ہے اور بھارتی ٹیم کو پاکستان میں غیر محفوظ قرار دینا شروع کر دیا ہے ۔۔ اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہر بھجن سنگھ کا بیان سامنے آیا ہے ۔۔ انہوں نے دہلی میں میڈیاٹاک کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہ پوچھتا ہوں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کیو ں جانا چاہیے ۔ میرے اس سوال کا کوئی جواب دے ، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کا پاکستان جانا محفوظ نہیں ہے ،، سیکورٹی کے حوالے سے میرے تحفظات ہیں ۔۔ وہاں آئے روز کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے ۔۔ بھارتی بورڈ کا موقف درست ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات