میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ میں اس ٹائم کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہو گی،بھارت ایک اچھی ٹیم ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میں پرسکون ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں ۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہو گی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ابھی ہم انگلینڈ سے ون ڈے میچز کھیلنے جا رہے ہیں اور میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی تھیں