پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالینز کے مینٹور ہوں گے۔
چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ اس رول کو قبول کرنے کا مقصد تسلسل اور کھیل سے آگاہی لانا ہے،پروفیشنلزم اور فٹنس کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
شعیب ملک کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں صرف 26 سال کے کھلاڑی نہیں ہیں اس میں 19 سال کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے ۔
سابق کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اب بھی اپنے تجربے اور جنون کو شئیر کر کے اسٹالینز کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ چیمپئنز کپ ملک میں بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا اور ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرے گا ۔