پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجOther Sportsساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن

چنئی میں شروع ہونے والی چوتھی ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا آغاز کافی مایوس کن رہا۔ پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی۔

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے چار کھلاڑی ایکشن میں تھے۔

خواتین کی ہائی جمپ مقابلے میں پاکستان کی عائزہ احمد 1.50 میٹر کا پہلا پڑاؤ بھی نہ پار کر سکیں۔

ساوتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس، قومی اسکواڈ کی چنئی میں ٹریننگ

مردوں کی 100 میٹر دوڑ کی پہلی ہیٹ میں عمار ابراہیم آفریدی نے 12.69 سیکنڈز میں ریس مکمل کی اور وہ آخری نمبر پر رہے۔ دوسری ہیٹ میں محمد حسنین 11.32 سیکنڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ 100 میٹر کی دونوں ہیٹس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی فائنل میں جگہ نہ لے سکا۔

800 میٹر کی دوڑ میں محمد شاہد نے 2:10.17 کی ٹائمنگ کے ساتھ مکمل کی اور وہ بھی سب سے آخری نمبر پر رہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات