اتوار, مئی 25, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketانگلینڈ کو ہرانے کی پوری کوشش کریں گے ،کپتان افغان کرکٹ ٹیم

انگلینڈ کو ہرانے کی پوری کوشش کریں گے ،کپتان افغان کرکٹ ٹیم

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
کل ہونے والا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایک نیا دن ہے،ہم انگلینڈ کو ہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔
افغانستان کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم نے 2023 میں بھی انگلینڈ کو ہرایا تھا ،ہم نے اسی اعتماد سے کھیلنا ہے ۔
حشمت اللہ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی اور مضبوط ہے،ہمارا یہی گول ہے کہ اچھا کھیل پیش کیا جائے،اگر ہم 100 فی صد بہترین کرکٹ کو مدنظر رکھیں تو یقیناً ہم بھی سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں ۔
افغان کپتان نے کہا کہ جب لیجنڈز ہمارے کھیل کی تعریف کرتے ہیں تو زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات