اتوار, مئی 25, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketپاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد خاموشی سے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد خاموشی سے پہنچ گئی

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شرمناک شکست سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم دوبئی سے وطن واپس پہنچ گئی ،
دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا ،جہاں چیرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے چند لوگوں کو اتار کر پرواز نے دوبارہ اسلام آباد کی طرف اڑان بڑھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچے ۔
ذرائع کے مطابق اس سفر میں اس بار غیر معمولی خاموشی تھی کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یک طرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجائے ہوئے تھے اور سر جھکے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی جو اس سے قبل کراچی سے دبئی خصوصی طیارے میں سفر کر کے دبئی ٹیم کے ہمراہ پہنچے تھے ، اس سفر میں خاصی گیمہ گہمی تھی قہقہے اور شور تھا ،لیکن بھارت سے شرمناک شکشت کے بعد کافی خاموشی تھی۔
چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے دبئی میں کھلاڑیوں کو عشائیے پر مدعو بھی کیا تھا، بھارت میچ سے ایک دن قبل دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی پہنچے تھے

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات