پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر اینکر مبشر لقمان نے کروڑوں کی گاڑی آور آسٹریلیا اور دبئی میں فلیٹس تحفے میں لے کر میچز ہارنے کا الزام لگایا تھا
کپتان بابر اعظم نے اب قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی قانونی ٹیم کے توسط مبشر لقمان کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے یہ قانونی نوٹس چھ صفحات پر مشتمل ہے
بابر اعظم نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مقصد صرف ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے اور ان الزامات کے ثبوت دیں ورنہ ہرجانہ ادا کریں
مبشر لقمان نے دیگر کرکٹرز پر بھی الزامات عائد کیے ہیں