ہفتہ, مئی 24, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketچئیرمین محسن نقوی کس سے ناراض ؟

چئیرمین محسن نقوی کس سے ناراض ؟

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ فینز پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سرجری کے منتظر ہیں کیونکہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے خود کہا تھا کہ اب بڑی سرجری کی ضرورت ہے
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے چئیرمین محسن نقوی نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ۔ انہوں نے اپنے طور پر فیکٹ فائنڈنگ کی اور آہستہ آہستہ چیزیں سامنے آرہی ہیں
اس وقت جو چیز سب سے پہلے سامنے آئی ہے وہ سنئیر مینجر وہاب ریاض کا کردار ہے ، وہاب ریاض اپنا رول اچھے انداز میں نہ نبھا سکے اور اس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو ئے جو شکست میں نمایاں رہے بتایا گیا ہے چئیرمین محسن نقوی وہاب ریاض سے سخت ناراض ہیں محسن نقوی نے وہاب ریاض پر بہت اعتماد کیا ۔، انہیں دست راست سمجھا جاتا رہا لیکن وہاب ریاض محسن نقوی کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے

وہاب ریاض نے چئیرمین محسن نقوی سے فیملیز کو ساتھ لیجانے کی اجازت طلب کی تھی ، چئیرمین محسن نقوی نے اجازت دے دی اور پھر کھلاڑیوں اور منجمنٹ کے اراکین کی فیملیز ساتھ ہونے کی وجہ سے بے شمار مسائل پیدا ہو ئے ، کھیل پر فوکس ختم ہو گیا ، فیملیز ڈنز ، شاپںگ بچوں کے کام گھومنا پھرنا ، سنجیدہ ماحول نہ رہا اور اس میں وہاب ریاض بھی پیش پیش تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہی وجہ ناراضگی کی بنی ہے ۔ وہاب ریاض کنٹرول کیوں نہ کر سکے ۔ وہاب ریاض کو اب اہم زمہ داریاں ملنا یا انہیں برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے

 

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات