اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketپاکستان کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا اعلان

لاہور ( پی سی بی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 مینز ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سیزن میں تین ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی جو 21 سال میں اس کی پہلی سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔

ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا جو راولپنڈی میں 21 سے25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اختتام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ہوگا جس کا فائنل 9 مارچ کو تجویز کیا گیا ہے۔

اس کے درمیان پاکستان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا جو ملتان میں 7 تا 11 اکتوبر کراچی میں 15تا 19 اکتوبر اور راولپنڈی میں 24تا28 اکتوبر کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں 16 تا 20 جنوری اور ملتان میں 24 تا 28 جنوری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔

بنگلہ دیش نے آخری بار پاکستان میں ٹیسٹ فروری 2020 میں کھیلا تھا۔ انگلینڈ نے آخری بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز دسمبر2022 میں کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آخری مرتبہ پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز نومبر2006 میں کھیلی تھی ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا اور پاکستان کے کپتان انضمام الحق تھے۔پاکستان نے آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کی میزبانی اکتوبر 2016میں متحدہ عرب امارات میں کی تھی۔

ہوم انٹرنیشنل میچز کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 4 نومبر سے 7 جنوری کے دوران دو ٹیسٹ نو ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔
اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نو ٹیسٹ نو ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم چودہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ ون ڈے میچوں کی تعداد چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر بڑھ سکتی ہے
ہوم انٹرنیشنل سیزن کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے جن میں خواتین ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف نو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان نے اب تک سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف دو سیریز میں پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں فتح اور تین میں شکست ہوئی ہے اس طرح وہ 22 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں سات ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اس وقت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں نئے سرے سے ڈیزائن اور تعمیر نو کا کام جاری ہے لیکن توقع ہے کہ 19 فروری سے 9 مارچ تک زیادہ تر ہائی پروفائل میچز کے لیے اسٹیڈیم تیار ہوگا۔
آئی سی سی ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مزید تفصیلات کا مقررہ وقت پر اعلان کرے گی

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات