لاہور ( پی سی بی ) ہیڈ کوچ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی ہے۔ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ آخری اوور تک میچ کو لے کر گئے۔کئی مثبت چیزیں نظر آئی ہیں۔ محمد وسیم نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی ۔ بیٹنگ میں ہم نے بیٹرز کو آزادی دی جس کا نتیجہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی کارکردگی کی صورت میں نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان لیگ اسپنرز کی کارکردگی اچھی رہی۔ چونکہ وہ ینگ ہیں اس لیے سیمی فائنل میں انڈر پریشر آگئیں ۔سعدیہ اقبال نے بہت ہی عمدہ پرفارمنس دی۔انڈر پریشر ان کھلاڑیوں سے کس طرح پرفارمنس لی جائے اس پر کام کرنا ہے۔ محمد وسیم نے کہا کہ بیٹنگ میں ہماری توجہ مائنڈ سیٹ پر تھی۔بولنگ میں مزید نظم وضبط پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری لانی ہوگی