ہفتہ, مئی 24, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجOther Sportsنیرج چوپڑا کے پاس کتنی گاڑیاں اور بنگلے ؟

نیرج چوپڑا کے پاس کتنی گاڑیاں اور بنگلے ؟

پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی ملکیت میں کئی مہنگی گاڑیاں، موٹر سائیکل، ٹریکٹر اور پُر تعیش بنگلہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا اس بار چاندی کا تمغہ اپنے نام کرکے بھارت کی جانب سے مسلسل دو بار اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال نیرج چوپڑا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 37 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے جس کے مطابق ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً 30 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

نیرج چوپڑا پانی پت کے قریب ہریانہ میں ایک شاندار پرتعیش تین منزلہ بنگلے کے مالک ہیں۔ ان کی ملکیت میں کم از کم 7 مہنگی گاڑیاں ہیں، جن میں 2 کروڑ بھارتی روپے کی رینج روور اسپورٹ ، 93.52 لاکھ بھارتی روپے کی فورڈ مستنگ جی ٹی، ٹویوٹا فورچیونر جس کی مالیت تقریباً 33 سے 51 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
نیرج چوپڑا کے پاس مہنگی گاڑیوں کے علاوہ مہنگی موٹربائکس بھی ہیں، جن میں ہارلے ڈیوڈسن 1200 روڈسٹر اور بجاج پلسار 220ایف قابل ذکر ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی کار ساز کمپنی مہندرا کے چیئرمین آنند مہندرا کی جانب سے ملنے والی ایکس یو وی 700 بھی ان کی کلیکشن میں شامل ہے۔

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات